اسلام آباد: ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور قدم ،پاک سیٹ ایم ایم ون نے اڑان بھرلی۔سپارکو اور چین کے اشتراک سے بنایا گیا پاکستان کا دوسرا مواصلاتی سسٹم روانہ ہوگیا ہے ۔ سپارکو کا پاک سیٹ ایم ایم ون چین کے شی چانگ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا ہے۔ ایم ایم ون کی لانچنگ سپارکو کے دفاتر میں بڑی سکرینز پر دکھائی گئی۔
پاک سیٹ ایم ایم ون 15 برس تک کام کرے گا، اس سے پاکستان بھر میں ٹی وی نشریات، سیلولر فون سروس اور براڈبینڈ سروس بہتر بنانے میں مدد ملے گی، پاک سیٹ ون ایم ایم رواں برس اگست میں سروس فراہم کرنا شروع کر دے گا۔
مواصلاتی سسٹم پورے پاکستان کو کوریج فراہم کرتے ہوئے کے اے بینڈ 10 گیگابائٹ بائٹس فی سیکنڈ صلاحیت کا حامل ہے۔واضح رہے کہ اس وقت پاکستان کے 2 کمیونیکیشن سیٹلائٹس خلا میں موجود ہیں، پاک سیٹ ون آر 2011 میں لانچ کیا گیا تھا، اس کی ڈیزائن لائف 15 سال تھی جو 2026 میں مکمل ہوجائے گی۔