بدترین لوڈ شیڈنگ   کے ستائے  سندھ کے شہریوں  کیلئے اچھی خبر، 100 یونٹس تک کے صارفین کو مفت بجلی دینے کا پلان تیار

04:57 PM, 30 May, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : بدترین لوڈ شیڈنگ   کے ستائے  سندھ کے شہریوں  کیلئے اچھی خبر ہےکہ  100 یونٹس تک کے صارفین کو مفت بجلی دینے کا پلان تیار  کرلیاگیاہے۔ 


وزیر توانائی سندھ  ناصر حسین شاہ   کا کہنا ہے  100 یونٹ تک کے صارفین کو مفت بجلی دینے کا پلان تیار ہوگیا  ہے ۔ان کامزید کہنا  ہے کہ  سولر پارک اور منی گرڈ سٹیشن سے عوام کو 100  یونٹ  مفت بجلی دیں گے۔ بجٹ میں سولر انرجی اور منی گرڈ کے لئے رقم مختص کردی   ہے۔

ناصر حسین شاہ  نے مزید کہاکہ  سندھ حکومت بجٹ میں سولر انرجی کیلئے ابتدائی طور پر 5 ارب روپے رکھے گی۔ بجٹ میں سولر پینل انتہائی رعایتی قیمت پر دینے کی سکیم لارہے ہیں۔غریب اور متوسط طبقے کو 2 لاکھ سولر پینلز دیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں