ملالہ یوسفزئی کی برطانوی ویب سیریز کی پہلی جھلک وائرل

ملالہ یوسفزئی کی برطانوی ویب سیریز کی پہلی جھلک وائرل

کیلیفورنیا:ملالہ یوسفزئی کی برطانوی ویب سیریز کی پہلی جھلک وائرل  ہوگئی ہے۔  نوبل انعام یافتہ و سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی کی برطانوی میوزیکل کامیڈی ویب سیریز کی پہلی جھلک جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق ’ایکسٹرا کریکیولر‘ نامی فلم پروڈکشن ہاؤس سے پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھنے والی ملالہ یوسفزئی اب ویب سیریز ’وی آر لیڈی پارٹس‘ کے سیزن 2 میں نظر آئیں گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویب سیریز کا دوسرا سیزن  امریکی اور برطانوی چینلز پر نشر کیا جائےگا، جس میں ملالہ یوسف زئی  مختصر کردار میں دکھائی دیں گی۔ ملالہ یوسف زئی کو مغربی لباس میں دکھایا گیا ہے۔تصویر میں ملالہ یوسفزئی شو کی دیگر کاسٹ کے ساتھ کاؤ بوائے ٹوپی پہنے گھوڑے پر بیٹھی نظر آرہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویب سیریز کے سیزن 2 میں بینڈ کی واپسی دکھائی گئی ہے، جو اپنے پہلے برطانوی دورے کے بعد ایک نئے مشن پر ہے، اسے اپنے حریف بینڈ کو تلاش کرنا ہے جو ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں