کراچی والوں کے لیے خوشخبری،  50 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری

 کراچی والوں کے لیے خوشخبری،  50 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری

کراچی :کراچی والوں کے لیے خوشخبری،  50 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ سندھ کابینہ نے کراچی میں 50 الیکٹرک بسیں چلانے کے معاہدے کی  منظوری دے دی ہے۔ 

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بیان میں کہا کہ سندھ کابینہ نے ان بسوں کا 6 ماہ کا کرایہ 412.5 ملین روپے کی منظوری دیدی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آٹھ سال کے بعد یہ بسیں سندھ حکومت کی ملکیت ہوجائیں گی۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اگلے 7 سالوں کے لیے 825 ملین روپے ہر سال دیتی رہے گی۔ اس وقت 50 بسیں 30 روٹس پر چل رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں