لاہور:آئی پی پی نے پنجاب کابینہ میں شامل ہونےکا فیصلہ کیا ہے اور پنجاب میں دو وزارتیں مانگ لیں ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی ن لیگ کی اتحادی جماعت ہے ، استحکام پاکستان پارٹی نے پنجاب کابینہ میں شامل ہونےکا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ استحکام پاکستان پارٹی نے پنجاب میں دو وزارتیں مانگی ہیں اس میں شعیب صدیقی اور غضنفر عباس چھینہ کیلئے وزارتوں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ن لیگ کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کو ایک وزارت دینے کا عندیہ دیا ہے۔اس سلسلے میں علیم خان کی وطن واپسی پر (ن) لیگ کے ساتھ معاملات طے کیے جائیں گے۔