ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ سے قبل دہشتگردی کا خطرہ ،نیویارک انتظامیہ نے سکیورٹی بڑھا دی

 ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ سے قبل دہشتگردی کا خطرہ ،نیویارک انتظامیہ نے سکیورٹی بڑھا دی

نیویارک:ٹی 20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل دہشتگردی کا خطرہ ،نیویارک انتظامیہ نے سکیورٹی بڑھا دی ہے۔  9 جون کو ہونے والے ٹاکرے سے قبل دہشت گردی کے حملے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔نیویارک انتظامیہ نے دھمکیوں کے بعد پاک بھارت میچ کے لیے سکیورٹی بڑھا دی ہے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان ورلڈ کپ کے میچز، جو کشیدہ سیاسی تعلقات کی وجہ سے کئی سالوں سے دوطرفہ سیریز نہیں کھیلے گئے، دنیا میں کھیلوں کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مقابلوں میں شمار ہوتے ہیں۔دھمکی آمیز رپورٹس سامنے آنے کے بعد سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ان رپورٹس کے حوالے سے ابھی کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

دوسری جانب نیویارک گورنر آفس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ صورت حال پر نظر رکھی ہوئی اور انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق ابھی دہشت گردی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچول کا کہنا ہے کہ میں قانون نافذ کرنے والے حکام کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہوں کہ ایونٹ کسی ناخوشگوار واقعے کے بغیر مکمل ہو جائے۔ 

مصنف کے بارے میں