خاور مانیکا پر حملے کا مقدمہ درج، پی ٹی آئی وکلا سمیت 25 ملزمان دہشگردی کیس میں نامزد

 خاور مانیکا پر حملے کا مقدمہ درج، پی ٹی آئی وکلا سمیت 25 ملزمان دہشگردی کیس میں نامزد

اسلام آباد: عدالت کے احاطے میں خاور مانیکا پر حملے کا مقدمہ تھانہ رمنا میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیامقدمے میں دہشگردی کی دفعہ بھی شامل پی ٹی آئی کے وکلاء سمیت 25 ملزمان نامزد کیے گئے۔

گزشتہ روز دوران عدت نکاح کیس کی سماعت کے بعد عدالت کے احاطے میں خاور مانیکا پر حملے کا مقدمہ تھانہ رمنا میں پولیس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔  مقدمے میں پی ٹی آئی کے وکلاء نعیم پنجوتھا، علی اعجاز بٹر، زاہد بشیر ڈار، عثمان گِل، انصرکیانی سمیت 25 ملزمان نامزدکیے گئے۔ 

مقدمہ کے متن کے مطابق سماعت کے دوران وکلاء اور پرائیویٹ افراد نے احاطہ عدالت میں ہلڑ بازی کی ،مجمع کی قیادت ایڈوکیٹ برکی کر رہے تھے، سماعت ختم ہونے پر میں جیسے ہی باہر آیا ایڈوکیٹ برکی نے للکارا کہ اس نے آج ہمارے قائد بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف گواہی دی ہے۔

متن کے مطابق  ایف آئی آر میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایڈوکیٹ برکی نے للکارا کہ آج اس کو زندہ نہیں چھوڑنا،ایڈوکیٹ برکی نے خاور مانیکا کو دھکا مارا اور نعیم پنجھوتا نے مکوں سے حملہ کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں