اسلام آباد: و زیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی اور اہم ملکی اور صوبائی امور پر بات چیت کی۔
گورنرخیبرپختونخوا نے صوبے کی صورتحال پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔گورنر خیبر پختونخوا نے حکومت کی کاروبار و سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت ملک میں بڑھتی ہوئی بیرونی سرمایہ کاری پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ملاقات میں خیبر پختونخوا کے مسائل اور ان کے پائیدار حل کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں وفاقی وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ اور وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوانے کہاہم نے اپنے صوبے کا مقدمہ وفاق سے دلیل اور دلائل سے لڑنا ہے۔بجٹ کے حوالے سے ہمارے کچھ ایشوز تھے، فیصل کریم کنڈی وزیراعظم سے اس پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔خیبرپختونخوا کو جو پانی کا شیئر ملا تھا اس کا فیصلہ اب تک نہیں ہوا، چشمہ کینال کیلئے پہلے 2 ارب اب 10 ارب رکھے ہیں۔
ایس آئی ایف سی میٹنگ کے بعد محسن نقوی اور اویس لغاری سے میٹنگ کی، محسن نقوی کا صوبے ، وفاق میں تعاون کیلئے کردار ادا کرنے پر مشکور ہوں، سوئچ آن آف سے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔