اسلام آباد ہائیکورٹ، خفیہ معلومات غیر ملکی سفارتکار کو دینے پر گرفتار اے ایس آئی کی ضمانت منظور

 اسلام آباد ہائیکورٹ، خفیہ معلومات غیر ملکی سفارتکار کو دینے پر گرفتار اے ایس آئی کی ضمانت منظور

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی ظہور کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلام اباد پولیس کے اے ایس ائی ظہور کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت تین سال کی سزا معطلی کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار وکیل عمران فیروز ملک عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ استغاثہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت شواہد پیش نہیں کر سکی۔ عدالت نے سزا معطلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اے ایس ائی ظہور کو 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ 18 مئی کو غیر ملکی سفیر کو خفیہ و حساس دستاویزات فراہم کرنے کے کیس میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت نے اسلام آباد پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ظہور احمد کو 3 سال قید کی سزا سنادی تھی۔

مصنف کے بارے میں