اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف کیس ڈی لسٹ کردیا۔کیس کی سماعت بنچ کی عدم دستیابی کے باعث موخر کی گئی ۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کر رکھے ہیں جس پر الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر اور رؤوف حسن کو نوٹس جاری کیے تھے۔الیکشن کمیشن کے انٹرا پارٹی الیکشنز پراعتراضات پر پاکستان تحریک انصاف نے آج جواب جمع کرانے تھے۔