بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی کے دو مقدمات میں ریلیف مل گیا،بانی پی ٹی آئی کو تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج نو مئی کے دو مقدمات بری کردیاگیاہ
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستِ بریت منظور کر لی، پراسیکیوشن کی جانب سے ناکافی شواہد پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو بری کردیا۔
وکلاء نعیم پنجوتھا، مرزاعاصم نے نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستِ بریت پر دلائل دئیے۔
وکیل نعیم پنجوتھا نے دلائل دیے کہ غیر متعلقہ فرد نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ درج کروایا، بانی پی ٹی آئی پر 109 یعنی ایما کا الزام عائد کیا گیا مگر کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جاسکا۔
وکیل مرزا عاصم بیگ نے دلائل میں کہا کہ غیر مجاز شخص کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایف آئی درج کروائی گئیں تھیں ،بانی پی ٹی آئی پر 109 کا الزام عائد کیا گیا مگر کوئی شواہد پیش نہیں کیئے جاسکے۔