نئی پارٹی نیا ڈرامہ،پارٹی چھوڑنے والوں میں سے بہت سے نئی  کنگز پارٹی کےلیے لابنگ کر رہے ہیں:عمران خان 

08:18 PM, 30 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کاکہنا ہے کہ    نئی پارٹی نیا ڈرامہ،پارٹی چھوڑنے والوں میں سے بہت سے نئی  کنگز پارٹی کےلیے لابنگ کر رہے ہیں  ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے  ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ  ہمارے کئی کارکنوں پر تشدد کیا گیا جو تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔یہ جانتے ہیں کہ ڈیڑھ دو سو لوگوں کے علاوہ باقی سب پرامن احتجاج کر رہے تھے اور آئین ہمیں اجازت دیتا ہے ہم کہیں بھی احتجاج کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سارے ملک کے اداروں کو استعمال کیا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف کو ختم کیا جائے۔ ایف آئی اے اور نیب صرف تحریک انصاف کے خلاف کیسز بنا رہے ہیں۔  اب تک مجھے یہ سمجھ آئی ہے کہ ایک کنگ پارٹی تیار ہو رہی ہے۔نہ ن لیگ، نہ پیپلز پارٹی پورے ملک میں حکومت بنا سکتے ہیں، اسی لیے کنگز پارٹی کی مدد سے مخلوط حکومت بنانے کی کوشش کی جار ہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک کی مشکلات ایک کمزور حکومت حل نہیں کر سکتی۔

مضبوط حکومت وہ ہوتی ہے جس کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ نہیں بلکہ عوام کھڑی ہو، وہی حکومت مشکل فیصلے کر سکتی ہے۔پارٹی چھوڑنے والوں میں سے بہت سے اب نئی کنگز پارٹی بنانے کےلیے لابنگ کر رہے ہیں۔ چھپنے والوں کے گھروں پر حملہ کیا جا رہا ہے، ان کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی کے سربراہ نے لاہور میں واقع رہائش گاہ زمان پارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا میری پارٹی اس وقت جس طرح کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ دس ہزار لوگوں، کارکنوں اور ہمارے حامیوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا، متعدد لوگوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

سابق وزیراعظم نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے کی وجہ سے پارٹی رہنماؤں سمیت کئی افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ہمارے سینیٹر اعجاز چودھری، سابق صوبائی وزیر محمود الرشید کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس وقت ساری قیادت یا تو جیل میں ہے یا لوگ روپوش ہے، حکمران ٹکٹ ہولڈرز کے پیچھے پڑے ہیں کسی طرح انہیں پی ٹی آئی سے الگ کر دیں جبکہ ان میں بہت سے الگ ہو چکے ہیں۔

پارٹی چھوڑنے والوں میں سے بہت سے اب نئی کنگز پارٹی بنانے کےلیے لابنگ کر رہے ہیں۔ نئی پارٹی کا نیا ڈرامہ گھڑا جا رہا ہے اور پی ٹی آئی کو اس جانب لے جانے کے لیے کھیل جاری ہے، چھپنے والوں کے گھروں پر حملہ کیا جا رہا ہے، ان کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں