اسلام آباد : پولیس کی سفارش پر ایف آئی اے نے سوشل میڈیا کے 106 اکاونٹس بند کردیئے ہیں جبکہ مزید 203 بند کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ کی کارروائیاں جاری ہیں۔سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے اور اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
انسداد انتہاء پسندی یونٹ نے 203 سوشل میڈیا اکاونٹس کو بند کرنے کے لئے ایف آئی اے کو خط لکھا دیا جب کہ پہلے ہی ایف آئی اے بھی تک 106 اکاونٹس بند کرچکی ہے،پولیس کے مطابق عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں بھی عمل میں لائی جارہی ہیں۔