راولپنڈی : تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کے بعد علی محمد خان کو بھی پولیس نے اس وقت ایک بار پھر گرفتار کر لیا جب انھیں اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر مملکت علی محمد خان کو بھی عدالت کے حکم پر اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا ۔ رہائی ہوتے ہی انہیں کے پی پولیس گرفتار کرکے لے گئی ۔
قبل ازیں رہا ہونے والے شہریار آفریدی کو حراست میں لیکر پولیس نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہو گئی جس کی بنیاد ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انھیں مذید 15 دن کے لیے حراست میں لینے کا حکم ہے جو تین ایم پی او کے تحت جاری کیا گیا ہے۔