کراچی: سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھاگیا۔ سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 324 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا اور سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 324 پوائنٹس کا اضافہ دیکھاگیا۔ واضح رہے کہ سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
سٹاک مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق آج صبح مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز سست روی کا شکار تھا۔ تاہم آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا بیان سامنے آتے ہی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھاگیا ۔ اس بیان سے مارکیٹ پر اس کا مثبت اثرہوا۔
واضح رہے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے ساتھ انگیج رہنے کا بیان میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے آئی ایم ایف ایم ڈی سے رابطے کے بعد سامنے آیاتھا۔