راولپنڈی : پی ٹی آئی کے رہنما شہریار آفریدی رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار ہوگئے ۔ تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہا کیاگیا لیکن تھوڑی دیر بعد دوبارہ حراست میں لے لیاگیا۔
اڈیالہ جیل انتظامیہ کے مطابق شہریار آفریدی کو نظری بندی کی مدت پوری ہونے پر رہا گیا تھا۔شہریار آفریدی کی رہائی کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے پولیس نے انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا اور انہیں لےکر نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شہریار آفریدی کی مزید 15 دن کی نظربندی کے احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔
خیال رہے16 مئی کو پولیس نے شہریار آفریدی کو ان کی اہلیہ سمیت اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔بعد ازاں اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر شہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کردیا گیا تھا۔