پی ٹی آئی منحرف اراکین  نے چودھری سرور سے کس بات کی یقین دہانی مانگی؟

04:46 PM, 30 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:  پی ٹی آئی کے منحرف اراکین چو دھری سرور سے یقین دہانی مانگنے لگے۔ چیف آرگنائزر  ق لیگ چودھری سرور سے   پی ٹی آئی  کے منحرف اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کرکے آئندہ انتخابات کےلیے پارٹی ٹکٹ کی یقین دہانی مانگی ہے۔ 

اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا جو زبان دوں گا اس کی لاج رکھوں گا۔ چودھری شجاعت حسین نے جس سے جو وعدہ کیا اس کو ہر قیمت پر نبھایا۔ مشاورت کریں گے کہ کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹ فائدہ مند ہے یا علیحدہ الیکشن؟ 

ان ملاقاتوں کے بعد چودھری سرور نے پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا۔ چودھری سرور کی سربراہی میں پارٹی کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔اجلاس میں پی ٹی آئی منحرف اراکین سے رابطوں پر مشاورت کی گئی۔

مزیدخبریں