اسلام آباد:اعظم سواتی کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردئے گئے۔اسلام آباد کی عدالت نے متنازعہ ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
اسلام آباد کے سپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے اعظم سواتی کی عدم حاضری پر فرد جرم کی کارروائی موخر کی۔دورانِ سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی تفتیشی افسر کاکہنا تھاکہ وارنٹ کی تعمیل کی کارروائی کی گئی لیکن وارنٹ کی تعمیل کے وقت اعظم سواتی اپنے گھر میں موجود نہیں تھے۔
اعظم سواتی کے وکیل نے عدالت کو بتایا میرا اعظم سواتی سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ تفتیشی افسر وارنٹ کی تعمیل کےلیے کہاں گئے،کیسے تعمیل کروائی؟۔ عدالت نے اعظم سواتی کی عدم پیشی پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے/