اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے رابطہ کیا ہےاور 9 واں جائزہ مکمل کرنے کی درخواست کی ہے۔
جنگ نیوز نے ذرائع کے حوالہ سے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کے حکم پر بجٹ تفصیلات آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں اور وزارتِ خزانہ کو بجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایکسٹرنل فنانسنگ کے معاملے پر آئی ایم ایف کے مطالبات برقرار ہیں۔