کور کمانڈر ہاؤس حملہ اور ظل شاہ قتل کیس، عمران خان عدالت میں پیش، ضمانتی مچلکے جمع

01:04 PM, 30 May, 2023

لاہور : کورکمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں عمران خان نے ضمانتی مچلکے جمع کرادیے ہیں۔ ضمانتی مچلکے جمع کرانے کیلئے عمران خان خود عدالت میں پیش ہوئے  جس کے بعد عدالت نے مچلکے منظور کرلیے۔  ظل شاہ قتل کیس  میں عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں بھی پیش ہوئے اور ضمانتی مچلکے جمع کرائے جنہیں عدالت نے منظور کرلیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق جناح ہاؤس حملہ کیس  میں عمران خان پیش ہوئے اور ضمانتی ایڈووکیٹ محمد  حبیب نے عمران خان کے مچلکے جمع کرا ئے۔ضامن نے تین مقدمات میں ایک ایک لاکھ  روپےکے ضمانتی مچلکے جمع کرائے

عدالت نے تینوں مقدمات  میں ضمانتی مچلکے منظور کر لئے واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کی تھی ۔ 

مزیدخبریں