خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے حکومت سے زیادہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے دباؤ ہے لیکن آرمی چیف نے رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے : رانا ثناء اللہ 

12:54 PM, 30 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ خدیجہ شاہ کی رہائی کے لیے حکومت  سے زیادہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے دباؤ ہے کیونکہ وہ سابق آرمی چیف کی قریبی رشتہ دار ہے لیکن آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک لائن کھینچ دی ہے جس نے لائن کراس کی ہے اس کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ 

رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدیجہ شاہ نے ریڈ لائن کراس کی ہے انہیں کسی قسم کی معافی نہیں ملے گی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد بھی اسی میں شامل ہے۔ میری رائے میں عمران خان کے خلاف بھی ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلنا چاہیے۔ 

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ سانحہ 9 مئی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہوا۔ سب کی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں کہ عمران خان گرفتار ہوا تو کس نے کونسے کور کمانڈر ہاؤس جانا ہے۔ تمام ثبوت موجود ہیں عدالت میں پیش کرنے تک انہیں منظر عام پر نہیں لایا جائے گا۔ 

مزیدخبریں