راولپنڈی: راولپنڈی میں مبینہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیشن جج سردار امجد اسحاق جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق راولپنڈی تھانہ روات کےعلاقےفیز8 میں گھرمیں مبینہ ڈکیتی کےدوران مزاحمت پرفائرنگ کا واقع پیش آیا ہے۔ فائرنگ سےسیشن جج آزادکشمیرسردارامجداسحاق جاں بحق ہو گئے۔
راولپنڈی پولیس کا بتانا ہے کہ 2ڈاکوگھرمیں ڈکیتی کی غرض سےداخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر گھروالوں کویرغمال بنانےکی کوشش کی۔ اس موقع پر سیشن جج سردارامجداسحاق نےمزاحمت کی توڈاکونےفائرنگ کردی۔
راولپنڈی پولیس نے مزید بتایا کہ جج سردار امجد کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا لیکن وہ زندہ نہیں بچ سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی تحقیقات کر کے ڈاکوؤں کی گرفتاری کی کوشیشیں شروع کر دی گئی ہیں۔