وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیر اعظم کا ٹیلی فونک رابطہ 

11:37 PM, 30 May, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کا برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں بورس جانسن نے وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پاکستان کیساتھ تعلقات کو مزید فروغدینے کا خواہشمند ہے ،دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم  شہبا زشریف نے کہاکہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاک برطانیہ تعلقات تاریخی روابط اور وسیع مسائل پر متضاد مفادات پر مبنی ہیں،وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط اور پل بنانے میں 1.6 ملین پاکستانیوں کے مثبت کردار کو سراہا۔


وزیراعظم نے  افغانستان میں  امن اور استحکام کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ  افغانستان کی معیشت کو سنبھالنے کےلیے منجمد اثاثے فوری بحال کیے جائیں،وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت پر ز وردیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے بات چیت میں  مقبوضہ کشمیر میں  انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کو بھی اجاگر کیا۔

مزیدخبریں