پنجاب کےنامزد گورنر بلیغ الرحمان نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا 

پنجاب کےنامزد گورنر بلیغ الرحمان نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا 

لاہور :پنجاب کےنامزد گورنر بلیغ الرحمان نے گورنر ہاؤس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نےگورنر سے حلف لیا،حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پنجاب میں ہوئی، تقریب میں وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے۔ 

 صدر عارف علوی نے بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر آئین کے تحت دی تھی ، بلیغ الرحمان نے بطور گورنر پنجاب حلف اٹھا لیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا، حلف برداری تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی شریک ہوئے،حلف برداری کی تقریب میں پارلیمنٹیرینز، لاہورہائی کورٹ کےجج صاحبان نے بھی  شرکت کی، صوبائی سیکرٹریز، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات  نے  بھی تقریب میں  شرکت کی۔