بھارتی ٹیم کا نیا کپتان کون ہو گا ؟

10:47 PM, 30 May, 2022

 اسلام آباد :قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کومستقبل کاکپتان قرار دیدیا ،ہارک پانڈیا نے انڈین پریمیئر لیگ میں پہلی بار متعارف ہونے والی ٹیم گجرات ٹائٹنز کی قیادت کی اور ٹیم کو ٹورنامنٹ میں فتح دلائی۔

ٹورنامنٹ میں بطور کپتان ہاردک کی کارکردگی دیکھ کر شعیب اختر نے کہا کہ ہاردک بھارتی ٹیم کے کپتان بننے کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔ایک انٹرویو دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ جس طرح ہاردک نے فرنچائز ٹیم کی قیادت سنبھالی ہے وہ جلد اپنی ٹیم کا کپتان بھی بن سکتا ہے، میں اسے مستقبل کا کپتان دیکھ رہا ہوں۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے یقین نہیں کہ روہت شرما کب تک بھارتی ٹیم کے کپتان کے فرائض سرانجام دیں گے لیکن ہاردک کی کارکردگی دیکھ کر اسے ضرور کپتان بنانے کا سوچا جاسکتا ہے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کی کپتانی بالکل آسان نہیں ہے لیکن ہاردک نے خود کو ثابت کیا ہے، اہم یہ ہے کہ وہ اپنی فٹنس اور بولنگ پر توجہ دے۔

مزیدخبریں