برازیل میں مسلسل بارشوں اور لینڈ سیلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 79 افراد ہلاک ہو گئے ،متعدد گھر ملبے کا ڈھیر ،4 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ۔حکومت نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافڈ کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق برازیل کی شمال مشرقی ریاست پیرنامبو میں مسلسل بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ۔ سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کر دیا ۔ متعدد گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے ۔ 4 ہزار سے زائد افراد بےگھر ہو گئے ۔ لینڈ سیلائیڈنگ کے باعث کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں , برازیل میں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، کئی علاقوں میں فوج کو بھی طلب کر لیا گیا ۔ لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ۔
دوسری جانب برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو کے دوسرے بڑے ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشنز کی معلومات کی اسکرین پر فحش فلمیں چل گئیں۔ائیرپورٹ حکام سے جب اس سلسلے میں لوچھ گچھ کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ پر مسافروں کو فلائٹ آپریشنز کی معلومات فراہم کرنے والی اسکرین کو ہیک کر کے اس پر فحش فلمیں چلائی گئیں جس کی فوری اطلاع پولیس اور متعلقہ اداروں کو کر دی گئی تھی ۔
ائیر پورٹ حکام کا کہنا تھا کہ وہ خود ان سکرینوں کو براہ راست کنٹرول نہیں کرتے بلکہ اس میں ائیرپورٹ سکرینوں کے شراکت دار ایسی کمپنیاں ہیں جو اشتہار کی غرض سے ہمارے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں اور ان سکرینز پر اشتہارات کی غرض سے کنٹرول ان اشتہاری اداروں کے پا س بھی ہو تا ہے ۔حکام کا مزید کہنا تھا جیسے ہی انہیں معلوم ہو ا کہ ائیرپورٹ سکرینز پر فحش فلمیں چل رہی ہیں تو ہم نے سکرینز کو فور ی طور پر بند کر دیا ۔