برازیل میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 79 افراد ہلاک ،ایمرجنسی نافذ

06:57 PM, 30 May, 2022

برازیل  میں مسلسل  بارشوں اور لینڈ سیلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 79 افراد ہلاک ہو گئے ،متعدد گھر ملبے کا ڈھیر ،4 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ۔حکومت نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافڈ کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق برازیل کی شمال مشرقی ریاست پیرنامبو میں مسلسل بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ۔ سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کر دیا ۔ متعدد گھر ملبے  کا ڈھیر بن گئے ۔ 4  ہزار سے زائد افراد   بےگھر ہو گئے ۔ لینڈ سیلائیڈنگ کے باعث کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں ۔

 برازیل میں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، کئی علاقوں میں فوج کو بھی طلب کر لیا گیا ۔ لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ۔ 

مزیدخبریں