پشاور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں وکلا سے خطاب میں ایک بار پھر اخلاقیات کا درس دیا ساتھ ہی وزیراعلیٰ پنجاب کو غلط نام سے پکارتے رہے ۔
نیو نیوز کے مطابق عمران خان نے ہمیشہ کی طرح آج بھی اپنی تقریر میں اخلاقیات کا درس دیا۔ قرآن مجید اور حدیث کے حوالے دیے لیکن قرآن مجید میں کسی کا غلط نام پکارنے سے منع کرنے کے باوجود انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو حمزہ ککڑی قرار دے دیا۔
سورۃ الحجرات میں اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ مسلمان ایک دوسرے کو برے القاب سے نہ بلاؤ۔