اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے 15 ارب روپے کمالیے۔ذرائع پٹرولیم انڈسٹری کے مطابق پانچ دن میں ڈیزل کی کھپت 20 کروڑ لٹر ہے۔
نیو نیوز کے مطابق 27 سے 31 مئی تک عوام کی جیبوں سے 15 ارب روپے اضافی نکال لئے جا ئیں گے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا
ذرائع پیٹرولیم انڈسٹری کے مطابق پانچ دن میں ڈیزل کی کھپت 20 کروڑ لٹر ہے۔پانچ دن میں پٹرول کی کھپت 22 کروڑ لٹر ہے۔ایچ او بی سی کی پانچ دن کی کھپت 36 لاکھ لٹر ہے۔مٹی کے تیل کی پانچ دن کی کھپت 18 لاکھ لٹر ہے۔
حکومت نے ہر پراڈکٹ پر 30 روپے فی لٹر اضافہ کیا ہے۔آئی ایم ایف کے دباؤ پر یکم جون کا انتظار بھی نہیں کیا اور قیمتیں بڑھا دیں ۔پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے سے پانچ دن میں حکومت کو 15 ارب روپے ریونیو ملے گا۔