اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی بحالی اور بجٹ 23-2022ءمیں کٹوتی نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق دور کی طرز پر فعال بنایا جائے اور اس حوالے سے وزارت منصوبہ بندی اور خزانہ کو ہدایات جاری کیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں تعلیمی پراجیکٹس کی بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے، اعلیٰ تعلیم کو عالمی معیار پر استوار کرتے ہوئے پروگرامز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے بجٹ میں کٹوتی نہ کرنے اور وسائل میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ اساتذہ اور طالب علموں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔