لاہور،وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ چینی ویکسین دنیا بھر میں بہترین ویکسین کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔شادی ہالز پر پابندی ہےتاہم آؤٹ ڈورمیں ڈیڑھ سو افراد پر مشتمل تقریب کی اجازت ہے ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک چینی ویکسئن کو نہیں مانتے لیکن اس میں سیاسی مقاصد ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب سے کورونا وبا شروع ہوئی، آج اس کی شرح بہت کم ہے، رحیم یار خان اور خانیوال میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ باقی تمام اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے کم ہیں۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ شادی ہالز پر پابندی ہے تاہم آؤٹ ڈور میں ڈیڑھ سو افراد کے ساتھ شادیوں کی اجازت ہے۔
یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی خان سے ساہیوال تک 7 اضلاع کے افراد کو ہیلتھ کارڈ دینے جارہے ہیں۔