اسلام آباد، وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ۔
وزیردفاع نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے جلسے جلوسوں کاشوق پورا کرلیں۔ پی ڈی ایم نے پہلے بھی کہا تھا کہ دھرنا اور احتجاج کریں گے لیکن کہاں گیا ان کا دھرنا؟ کہاں گیا ان کا احتجاج؟
وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کے غبارے میں جو ہوا تھی وہ نکل چکی ہے۔
وزیردفاع نے واضع کیا کہ چوتھا بجٹ بھی پاس ہوجائےگا اور پانچواں بجٹ بھی پاس ہوگا، عمران خان کی حکومت کا بجٹ کوئی بھی فیل نہیں کرسکتا جبکہ بجٹ میں ٹیکسز نہیں لگیں گے۔
پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ حکومت کی کارکردگی کا نتیجہ آنے والے الیکشن تک لوگوں کے سامنے آجائے گا۔