پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے استعفیٰ دے دیا ،راشدلطیف

07:47 PM, 30 May, 2021

اسلام آباد ،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے سرابرہ احسان مانی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کوبجھوادیا ہے جو پی سی بی کے پیٹرن ان چیف بھی ہیں۔

  راشد لطیف نے دعوی کیا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے چند روز قبل ہی اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کے حوالے کیا ہے، اورمیری یہ اطلاع بالکل درست ہے۔

احسان مانی کے عہدے کی مدت رواں سال چارستمبر کو پوری ہورہی ہے، تاہم پی سی بی نے اپنے سربراہ کے  مستعفی ہونے کی اطلاعات پرفی الحال چپ سادھ رکھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کا استعفیٰ تاحال قبول نہیں کیا ۔ 

مزیدخبریں