فیصل آباد ، وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ سب کو سمجھ آ گئی کہ وزیر اعظم کو بلیک میل نہیں کیا جا سکتا۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اوران کی ٹیم کی دن رات محنت کے نتائج آرہے ہیں، صنعتوں کی بحالی کیلئے تاریخی ریلیف دیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام دوست پالیسی کی عکاسی ہے کہ ریکارڈ ٹیکس جمع ہوئے، ملکی خزانے پر وزیر اعظم خود پہرہ دے رہے ہیں، قوم کے دیے گئے ٹیکس کا پیسہ ضائع نہیں ہونے دیا جا رہا اور حکومت نے اخراجات کم کر کے 70 ارب روپے بچائے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم نے قوم سے دو نہیں ایک پاکستان کا وعدہ کیا تھا جبکہ یہ نہیں ہو سکتا کہ ترقی والے شہروں پر ہی تمام ترقیاتی کام کرائے جائیں۔