لندن ، برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے چھپ چھپا کر اپنی گرل فرینڈ کیری سائمنڈ سے تیسری شادی کرلی ۔
برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنی منگیتر کیری سائمنڈ سے پلان سے پہلےہی مختصر تقریب میں شادی کر لی ہے، اس سے قبل جوڑے نے تیس جولائی کو شادی کرنے کا پلان بنایا تھا۔
بورس جانسن اور کیری سائمنڈ کی شادی ویسٹ منسٹر کے کیتھیڈرل میں ہوئی، تقریب میں صرف تیس افراد نے شرکت کی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایک سو ننانوے سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی برطانوی لیڈر نے وزارتِ عظمیٰ کے دوران شادی کی۔
مہمانوں کو تقریب میں آخری وقت پر مدعو کیا گیا، یہاں تک کہ وزیراعظم کے دفتر کے سینئر ممبران بھی شادی سے لاعلم تھے۔