والد کی موت کورونا وائرس کے باعث ہوئی تھی ، سارہ خان کا انکشاف

والد کی موت کورونا وائرس کے باعث ہوئی تھی ، سارہ خان کا انکشاف
سورس: file photo

لاہور،پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد کا انتقال کوروناکی وجہ سے ہوا تھا۔اداکارہ سارہ خان نے یہ انکشاف ایک ٹی وی شو میں کیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سارہ خان  کا کہناتھا کہ وہ اور ان کی فیملی بڑوں کے حوالے سے اب کافی محتاط ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے سسرال والوں سے ملنے لاہور بھی نہیں جاسکیں ۔

دوران گفتگو اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے والد کا انتقال کورونا سے ہوا تھا، اور یہ وبا والد سے پورے اہل خانہ میں منتقل ہوگئی تھی۔

انھوں نے کہا کہ والد چونکہ 70 سے زائد برس کے تھے لہٰذا کورونا ان پر شدت سے حملہ آور ہوا اور وہ 5 دن میں انتقال کرگئے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ فلک سمیت ہم سب بہن بھائیوں میں کورونا کی مختلف علامات تھیں، کسی کو جسم میں درد تھا تو کسی کو سر میں ، تاہم بھائی میں کورونا کی کوئی علامت نہیں تھی۔

سارہ خان کے مطابق کورونا مثبت آنے کے بعد ان کے سر میں شدید درد تھا جو کہ ناقابل برداشت تھا ، اور یہ سر درد کورونا سے صحتیابی کے دو ماہ بعد بھی موجود رہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس کے آخری ایام میں اداکارہ سارہ خان کے والد انتقال کرگئے تھے۔