پاکستانی سکول ٹیچر کی بیٹی لندن اسمبلی کی پہلی خاتون رکن منتخب ہوگئی

05:01 PM, 30 May, 2021

لندن:  پاکستانی اسکول ٹیچر کی بیٹی نے لندن اسمبلی کی پہلی مسلم پاکستانی خاتون رکن منتخب ہو کر تاریخ رقم کردی۔

حنا بخاری لبرل ڈیموکریٹس کے پلیٹ فارم سے رکن اسمبلی منتخب ہوئی ہیں ، ان کے والد ناز بخاری مئیر لندن صادق خان کے استاد رہے جب کہ  ان کا تعلق لاہور سے ہے ۔

 لندن اسمبلی 25 منتخب ارکان پر مشتمل ہو تی ہے جس کا کام مئیر کی سرگرمیوں اور کام کو آڈٹ کرنا  ہےعلاوہ ازیں اسمبلی سالانہ بجٹ اور اس میں ترامیم کو منظور یا مسترد کر نے کا بھی اختیار رکھتی ہے ۔ 

45 سالہ حنا بخاری 2018 کے بلدیاتی انتخابات میں مرٹن کونسل کی کونسلر منتخب ہوئی تھیں ،وہ 20 سال سے پرائمری اسکول ٹیچر ہیں ۔ 

حنا بخاری کا کہنا ہے کہ ان کے والد برطانیہ میں پہلے پاکستانی مسلم ہیڈ ماسٹر تھے، ان کا کام میئر کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلانا اور قابل مواخذہ بنانا ہے۔ 

مزیدخبریں