واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اس موذی بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد سترہ کروڑ چھ لاکھ انتیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ پینتیس لاکھ اڑھتالیس ہزار چھ سو سولہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد پندرہ کروڑ چھبیس لاکھ سے زائد جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد ایک کروڑ چوالیس لاکھ اکیاسی ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔
امریکا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد چھ لاکھ نو ہزار چار سو اکیس تک پہنچ گئی ہے جبکہ تین کروڑ چالیس لاکھ پینتیس ہزار سے زائد متاثر ہیں۔
بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ اٹہتر لاکھ چورانوے ہزار سے زائد ہے اور تین لاکھ دو سو پچیس ہزار نو سو اٹھانوے افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چونسٹھ لاکھ اکہتر ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور چار لاکھ اکسٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
فرانس میں چھپن لاکھ ستاون ہزار پانچ سو بہتر افراد متاثر اور ایک لاکھ نو ہزار تین سو اٹھاون افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ترکی میں باون لاکھ پینتس ہزار افراد کورونا سے متاثر اور سینتالیس ہزار دو سو اکہتر ہلاک ہو چکے ہیں۔
روس میں پچاس لاکھ ترپن ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار آٹھ سو سات ہے۔
برطانیہ میں چوالیس لاکھ اسی ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور ایک لاکھ ستائیس ہزار سات سو پچہتر اموات ہو چکی ہیں۔
یہ بات ذہن میں رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سترہ نومبر 2019ء کو سامنے آیا تھا۔