مہوش حیات کی درخت پر چڑھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

02:38 PM, 30 May, 2020

لاہور : پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات کی درخت پر چڑھ کر بیٹھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ درخت پر چڑھ کر بیٹھی ہوئی ہیں اور اونچائی سے قدرت کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں مہوش حیات نے کہا کہ ’اگر ہم قدرتی چیزوں کی اصل نوعیت پر غور کریں تو ایک سبز درخت سونے اور چاندی سے بنے ہوئے درخت سے کہیں زیادہ شاندار ہے۔

مہوش حیات نے کہا کہ ’جو شخص ایک بار درخت کا عاشق ہوجائے پھر اسے ہمیشہ درختوں سے ویسا ہی عشق رہتا ہے۔اداکارہ کو درخت پر چڑھا دیکھ کران کے مداح پریشان ہوگئے اور ان سے سوالات کرنے لگے۔ دوسری جانب مہوش حیات نے اپنی یہ تصویر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کی۔

اداکارہ کی تصویر پر مزاحیہ انداز میں کمنٹ کرتے ہوئے یاسر حسین نے کہا کہ آپ تو آسمان سے آکر درخت پر گِر گئیں۔

مزیدخبریں