راجر فیڈرر نے پیسے کمانے میں میسی اور رونالڈو کو ہرا دیا

11:43 AM, 30 May, 2020

سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے پیسے کمانے میں اسٹار فٹ بالرز لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کو ہرا دیا ہے۔

امریکی جریدے فوربز کی جانب سے ایک سال میں سب سے پیسے کمانے والے ایتھلیٹس کی لسٹ جاری کی گئی جس کے مطابق راجر فیڈرر ایک سال میں 17 ارب روپے کما کر سب سے آگے رہے۔

دوسرے نمبر پر پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور تیسرے نمبر پر لیونل میسی رہے، دونوں ایتحلیٹس کی کمائی  16 ارب روپے رہی۔چوتھے نمبر پر برازیلین فٹ بالر نیمار رہے جب کہ دنیا بھر کے ایتھلیٹس کی کمائی کی فہرست میں پانچواں نمبر امریکی فٹ بالر لیبران جیمز کا رہا۔

مزیدخبریں