لاہورر: پاکستانی اداکارہ آمنہ ملک کا 23 سالہ کزن کورونا کی وجہ سے انتقال کرگیا۔آمنہ ملک کا کہنا ہے کہ میرا کزن کئی دن وینٹی لیٹر پر رہا لیکن جانبر نہ ہوسکا اور وہ خالق حقیقی سے جاملا۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جو ہمارے ساتھ ہوا ہے کسی اور کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے لہٰذا اپنے گھروں میں رہیں، احتیاط کریں اور محفوظ رہیں۔
خیال رہے کہ آج کا دن کورونا کے حوالے سے پاکستان کیلئے ہولناک ترین دن ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ڈاکٹرز سمیت 96 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
ملک میں اب تک کورونا سے 1379 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی 65 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔