چين کے اسپیس مشن میں بھیجا گیا پاکستانی جھنڈا کامیاب سفر کے بعد واپس پہنچا دیا گیا۔ پاکستانی پرچم لوٹانے کی تقریب چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوئی جہاں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے پاکستانی پرچم وصول کیا۔
چائنا اکیڈمی آف اسپیس ٹیکنالوجی میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ کہ پاک چین اسپیس ایجنسی کے تعاون کی تاریخ بہت پرانی ہے لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ چينی اسپیس ایجنسی اپنےہمراہ پاکستانی جھنڈا بھی لے کر گئی۔
انہوں نے کہا کہ اِس اقدام سے پاک چین تعاون کے نئے باب کھلیں گے، اب پاک چین اسٹریٹجک تعاون زمین سے نکل کر اسپیس تک پہنچ گیا ہے۔
خیال رہے کہ چین میں پاکستان کے سفارتخانے نے رواں سال 11 فروری کو پاکستان کا پرچم چینی اسپیس ایجنسی کے حوالے کیا تھا۔