نئی دہلی: بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کی پالیسیاں ناکام ہونے لگیں، بھارتی ملٹری قیادت اور ڈوول گروپ میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کی پالیسیاں بھارت کو مروانے لگیں، انڈین ملٹری قیادت اور ڈوول گروپ میں اختلافات نے بھارتی قیادت کو پریشان کر ڈالا، مشیر قومی سلامتی کی غلط پالیسیوں نے بھارت کو بند گلی میں لا کھڑا کیا۔
چین سے متعلق پالیسی اور جھوٹ پر جھوٹ نے بھارت کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں، بھارت اقوامِ عالم میں تنہا ہو گیا، پہلے پلوامہ ڈرامے میں اپنے 40 سپاہی مروائے۔ بالاکوٹ میں ہزیمت اُٹھانا پڑی۔ بھارتی ائیر فورس کی ناکامی سے بھارتی خواب چکنا چور ہو گئے۔
کشمیر پالیسی بری طرح ناکام ہو گئی جبکہ چین نے بھارتی ملٹری کو بے نقاب کر دیا، ڈوول پالیسیوں کی وجہ سے افواج متنازع بن گئی ہیں، بپن راوت نے اپنے عہدے کے لیے افواج کو سیاسی بنا دیا۔
بھارتی ملٹری قیادت نے موقف اپنایا گیا ہے کہ مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول ہم سب کو مروا دے گا، اس کی سب کی سب پالیسیاں ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔
دوسری طرف پاکستان نے نارروال میں کرتارپور راہداری کے ذریعے بھارت کی منافقت کو دفن کر دیا، جس کے بعد بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا، روایتی حریف ملک میں جب بھی کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو بنا تحقیق کے فوری طور پر الزام پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے۔
پاکستان نے بھارت کے کسی بھی فالس فلیگ آپریشن کو دُنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا، وزیراعظم اور فارن آفس کے بروقت اقدام سے پاکستا ن کا موقف سُنا گیا۔