ناٹنگھم: ورلڈ کپ 2019 کے دوسرے میچ اور پاکستان کے پہلے ٹاکرے کے لیے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، گرین شرٹس نے پہلے بڑے ٹاکرے کے لیے اپنے پتے شو کرا دیے ہیں اور بارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔، شعیب ملک کو انٹری کے لیے مزید انتظار کرنا ہو گا۔
12 رکنی اسکواڈ میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، سرفراز احمد، محمد حفیظ، حارث سہیل، آصف علی، آل راؤنڈر عماد وسیم، شاداب خان، بالرز میں محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی شامل ہیں۔
باسٹ بالرز محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی اس میچ کا حصہ نہیں بن سکے ہیں۔