اے پی ایم ایل نے مشرف کی صحت بارے خبروں کی تردید کر دی

09:25 PM, 30 May, 2019

دبئی: آل پاکستان مسلم لیگ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی صحت کے متعلق گردش کرنے والی غلط خبروں کی تردید کر دی ہے۔

اے پی ایم ایل کی سیکرٹری جنرل مہرین آدم ملک نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پرویز مشرف کے انتقال کے بارے میں پھیلی ہوئی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کنفرم کیا کہ پرویز مشرف بالکل ٹھیک ہیں اور دبئی میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے تمام خیر خواہوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی صحت کے لیے دعا کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ گھنٹوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا انتقال ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں