راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق سابق فوجی افسران کو جاسوسی کے الزام میں سزائیں سنا دی گئیں ،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی ہدایت پر لیفٹیننٹ جنرل(ر)جاویداقبال کا کورٹ مارشل کیا گیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق تینوں مجرمان نے حساس معلومات دوسرے ممالک تک پہنچائی تھیں ،آرمی افسران اور سویلین افسران کو جاسوسی کے الزام میں سزا دی گئی تھی ،آرمی چیف نے دو آرمی اور ایک سویلین افسر کی سزاکی توثیق کر دی , لیفٹیننٹ جنرل(ر)جاویداقبال کو 14سال قید بامشقت کی سزا دی گئی .
آئی ایس پی آر کے مطابق بریگییڈئیر ریٹائرڈ راجہ رضوان کو سزائے موت دی گئی جب کہ حساس ادارے کے سویلین افسر ڈاکٹر وسیم اکرم کو بھی سزائے موت سنا دی گئی ۔