جعلی حکومت کا عدلیہ پر حملہ آمرانہ سوچ ہے، مریم اورنگزیب

جعلی حکومت کا عدلیہ پر حملہ آمرانہ سوچ ہے، مریم اورنگزیب
کیپشن: Image source: Umair Bashir Twitter Account

لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدلیہ کے لیے ہزارقربانیاں دینے کے لیے تیار ہیں، جعلی حکومت کا عدلیہ پر حملہ آمرانہ سوچ ہے، پہلے بھی (ن)لیگ نےعدلیہ پرحملہ ناکام بنایاتھا،اب بھی عدلیہ کےساتھ کھڑے ہیں.

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نالائق اعظم کی وجہ سے ذلت کا سونامی آیا ہوا ہے، جس قوم کی آمدن بڑھ رہی تھی، اسےایک ایک کلو چیز خریدنے کیلیے لائنوں میں لگا دیا گیا ہے۔

ان کا کہا تھا کہ قوم پرمسلط نالائق وزیراعظم کی آمرانہ سوچ برداشت نہیں کریں گے، نوازشریف کا آئین اور قانون کی بالادستی کیلیے عزم اوربھی بڑھ چکا ہے، کھربوں کےمنصوبے لگانےوالےپرایک روپےکی کرپشن کاالزام نہیں لگ سکا، نوازشریف سیاسی قیدی ہیں، قوم اورپوری دنیا یہ حقیقت جانتی ہے، ملک کوسنوارنےوالا آج جیل میں ہو کر بھی ملک و قوم کیلیے فکرمند ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی بدقسمتی ہےکہ پاکستان کوایٹمی قوت بنانےوالامحب وطن قائدجیل میں ہے، ان کےحکم پرپارٹی، کارکنان اورقوم لبیک کہتےہوئے پھر میدان میں نکلیں گے، پہلےبھی نوازشریف جان ہتھیلی پررکھ کرعدلیہ کےتحفظ اوربحالی کیلیے میدان میں نکلے تھے، نوازشریف کی ہدایت پرکل پارٹی کےارکان پارلیمان کا اجلاس بلا لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 600 ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام لگا اوربعد میں بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال کا کیس سامنے آ گیا، سوچی سمجھی سازش کےتحت پارلیمان سمیت تمام اداروں کومفلوج کیا جا رہا ہے۔