پی آئی اے نے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں اضافہ کر دیا

03:22 PM, 30 May, 2019

اسلام آباد : ترجمان پی آئی اے کے مطابق 6 سال سے زیر التوا پینشنوں میں اضافے کے معاملے کو حل کر دیا گیا ہے اور پینشن کی مد میں اوسطاً 15 جب کہ زیادہ سے زیادہ 25 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ 30 برس قبل ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پینشن میں 25 فیصد اور 20 برس قبل ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی پینشن میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ 10 برس سے قبل ریٹائر ہونے والوں کی پینشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 10 برس سے کم مدت والے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بیواؤں کو تاحیات پینشن اضافے کے ساتھ ملے گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پینشن اضافے کا اطلاق یکم مئی 2019 سے ہو گا۔

مزیدخبریں