لندن : آئی سی سی ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ، ملالہ یوسف زئی اور اظہر علی نے پاکستان کی نمائندگی کی ۔
تفصیلات کے مطابق لندن کے بیکنگھم پیلس میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی جس میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی ۔
پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور ملالہ یوسفزئی نے ملک کی نمائندگی کی ، تقریب سے قبل تمام ٹیموں کے کپتانوں کی ملکہ برطانیہ سے ملاقات ، گروپ فوٹو بھی بنوائی ۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قومی لباس میں تقریب میں شرکت کی ، چچا پاکستان کی لندن بھی مقبولیت ، خوب نعرے بازی کی ۔
میگا ایونٹ کے دوران چھبیس دنوں میں اڑتالیس میچز کھیلے جائیں گے ، پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔