کراچی : پاکستان اور عالمی ذرائع ابلاغ کے ساتھ کئی دہائیوں تک منسلک رہنے والے ممتاز صحافی ادریس بختیار کراچی میں انتقال کر گئے ، وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔
تفصیلات کے مطابق ادریس بختیار آبائو اجداد اجمیر سے ہجرت کر کے حیدرآباد آ کر آباد ہوئے تھے اور وہیں سے انھوں نے اپنے صحافتی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔
وہ کئی برس تک معروف برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ بھی منسلک رہے ، پی یو ایف جے کے ایک دھڑے کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
ان کے انتقال پر صحافیوں سمیت ملکی معروف شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔